حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرپرست جامعۃ المصطفی حجتالاسلام والمسلمین علی عباسی نے آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔ ان کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمه تعالی
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ الفقیه ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ.
مرجع عالی قدر اور فقیہ عالی مقام حضرت آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی قدس سرہٗ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔
اس عالم ربانی کی بابرکت زندگی کے کئی عشروں کے دوران، علماء کی ایک بڑی تعداد نے ان سے علمی و تحقیقی امور میں کسبِ فیض کیا اور ان کے فقہی، کلامی اور حدیثی آثار سے مستفید ہوئے۔
اس عالمِ مجاہد کی تقویٰ و پرہیزگاری نے اپنے عوامی جذبے اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ دنیا کے لئے ایک روشن مثال قائم کر دی تھی کہ حوزہ علمیہ اور علماء کو ایسی شخصیات پر فخر ہے۔
انہوں نے ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان)، قانون سازی اور گارڈین کونسل میں اپنی گرانقدر خدمات پیش کر کے اسلام اور انقلابِ اسلامی کی بہت خدمت کی۔
میں اس عظیم سانحہ اور المناک نقصان پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، دینی مدارس، مراجع تقلید، شیعیان اہلبیت علیھم السلام، مقلدین، عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ اور فرزندان عزیز کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
علی عباسی